دو سالوں سے لاپتہ زمان کرد بازیاب وی بی ایم پی کی تصدیق، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ 4 فروری 2024 کو ڈیگاری کراس سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان میر زمان کرد ولد شاہ زمان، سکنہ مچھ بولان، کی بازیابی ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔
نصر اللہ بلوچ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی سنجیدہ اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین انسانی اور آئینی معاملہ ہے، جس کا مستقل حل ناگزیر ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو قانون کے مطابق منظرِ عام پر لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔



















































