کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

14

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6019 دن مکمل ہوگئے۔

علاوہ ازیں وی بی ایم پی کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے اس سال سردیوں کے موسم میں کیمپ کو کراچی منتقل کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یہ تنظیم عام طور پر سردی کے سخت موسم میں اپنے احتجاج کو کراچی لے جاتی رہی ہے تاکہ زیادہ توجہ حاصل ہو سکے اور مظاہرین کو سخت موسم سے بچایا جا سکے۔

بیان کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے اس دفعہ سردیوں میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو کراچی منتقل کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے ہم کیمپ کو 15 دسمبر سے مارچ تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ یہ بندش مستقل نہیں ہے۔ وی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے مہینے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے احتجاجی کیمپ کو دوبارہ اسی جگہ سے جاری رکھے گی۔