ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور

1

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ کی مستونگ کی مجسٹریٹ عدالت نے دفعہ 144 کے تحت قائم دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے، جبکہ قلات میں دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت قائم چار مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بھی ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

ان مقدمات میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ نامزد تھے۔ دونوں عدالتوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی پیروی وکلاء کے ایک گروپ نے کی، جہاں انہیں مختلف مقدمات میں بری بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اس وقت کوئٹہ کی ہدہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں۔ انہیں 22 مارچ 2025 کو پولیس نے پاکستان کے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تاہم تاحال حکومت عدالت میں ان کی گرفتاری اور مسلسل قید کا کوئی ٹھوس جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔