فورسز حکام نے بم برآمد کرکے مذکورہ علاقے کو سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے دوران 6 عدد اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فورسز حکام کے مطابق بم ڈسپوزل کے عملے نے بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔
سی ٹی ڈی اور پولیس عملے نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، فی الحال اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔



















































