چار حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، ہتھیار ضبط – بلوچ لبریشن آرمی

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ، تربت، کوہلو اور چمالنگ میں چار مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کو نقصانات سے دوچار کیا اور استحصالی کمپنیوں کے سیکورٹی اہلکاروں کو حراست میں لیکر اسلحہ ضبط کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت میں جلو گندان کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھے، حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید ایک زخمی حالت میں بھاگ گیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت شہر میں پارک ہوٹل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو دستی بم سے نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام کے وقت کوہلو کے علاقے سنہڑی میں استحصالی گیس کمپنی کے سیکورٹی کیلئے قائم کیمپ پر حملہ کرکے وہاں موجود پرائیوٹ اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔ پرائیوٹ کمپنی کے مقامی اہلکاروں کو تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا۔

مزید کہاکہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے چمالنگ میں ٹرپل موڑ کے مقام پر استحصالی کوئلہ کمپنی کے سیکورٹی کیمپ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ ضبط کیا۔ مقامی افراد ہونے کے باعث پرائیوٹ کمپنی کے اہلکاروں کو وارننگ کیساتھ رہا کردیا گیا۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی استحصالی کمپنیوں سے منسلک تمام افراد پر واضح کرتی ہے کہ ان کمپنیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے یا دیگر سہولت کاری سے گریز کریں۔ اس طرح کے اعمال میں ملوث افراد اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔