پنجگور : مغوی سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش برآمد، لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

16

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چکول سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مغوی اہلکار کی لاش برآمد ہونے کے بعد لواحقین نے احتجاجاً لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد ولد احمد کو نامعلوم افراد نے تسپ کے علاقے سے اغواء کرلیا تھا، آج مغوی کی لاش چکول کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اہلکار کو پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری گمشدگی کے بعد قتل کیا ہے۔

لواحقین نے لاش کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے مین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ بعد ازاں پولیس افسران اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔