پنجگور: اسلامک یونیورسٹی کے طالبعلم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

0

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم ساجد احمد کو پنجگور میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق وہ گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی جبری طور پر اٹھا لیا گیا۔

ساجد احمد بلوچی ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ایک اسکالر ہیں۔ اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد احمد کو ضلع پنجگور کی تحصیل گوارگو سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر بارودی مواد اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہوئے۔

لواحقین کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور تین روز گزر جانے کے باوجود نہ تو کسی عدالت اور نہ ہی کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے باعث یہ معاملہ سنگین آئینی و قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے