ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ سے منگل کی شب فائر کیے گئے راکٹ ایک گھر پر گرے، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
زخمیوں میں چار سالہ مناہل ظفر بھی شامل ہے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس کے علاوہ تربت (ڈی بلوچ) کے جدگال ڈن پر منگل صبح تقریباً 11 بجے پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جس کے سر اور پاؤں میں گولیاں لگی ہیں۔ زخمی کی شناخت زوہیب احمد، ساکن پنجگور، کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہدین کے مطابق، مذکورہ مقام سے کچھ فاصلے پر فائرنگ کے بعد زمیندار گاڑی پر سوار شخص نے دیات کی جانب روڈ پر گاڑی چلانے کی کوشش کی، تاہم گولی لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں فورسز کے کیمپ سے فائر کیے گئے مارٹر گولے عام آبادی پر گرے، جس کے نتیجے میں ایک گھر میں چار بچے شدید زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اس واقعے کے خلاف احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔



















































