پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب تین بجے پسنی کے علاقے جیونی کے قریب پانوان گاؤں میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں تھوڑ پھوڑ کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے اس دوران کھر میں موجود سید محمد ولد شاہو نامی شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مذکورہ شخص جس کی شناخت سید محمد کے نام سے ہوئی اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے تاہم بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے اس سے قبل اس خاندان کے پانچ دیگر افراد کو مختلف اوقات میں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جن میں سید محمد کلمتی، نوربخش کلمتی، جلیل کلمتی، علی نواز کلمتی، فارق کَلمتی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں سلسلہ طویل اور سالوں سے انسانی حقوق کا معاملہ بنا ہوا ہے، جہاں انسانی حقوق کے تنظیموں نے پاکستانی فورسز کو جبری گمشدگیوں میں ملوث قرار دیتے ہیں۔
انسانی حقوق کے تنظیموں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جبری گمشدگی نا خاتمہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی عمل میں لائیں۔



















































