وڈھ: گھر پر دھماکا، ایک جانبحق، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی

126

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گذشتہ شب ایک گھر پر دھماکے کے نتیجے میں بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ مزید چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک گھر میں مبینہ دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق اور خواتین و بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں مارے جانے والے شیر علی ولد امام دین بلوچ کی عمر آٹھ سال بتائی جارہی ہے۔

ایس ایچ او وڈھ، عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔