نوکنڈی حملہ: سرمچاروں کی مضبوط پوزیشن برقرار، حملہ تاحال جاری ہے – بلوچستان لبریشن فرنٹ

559

نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے مرکزی کمپاؤنڈ پر سرمچاروں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک استحصالی پراجیکٹس کے غیر ملکی عملے کے لیے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر بی ایل ایف کے سدو آپریشنل بٹالین (سوب ) کے سرمچاروں کا اب بھی مضبوط پوزیشن برقرار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن سے جنگ تاحال جاری ہے۔ سرمچار گزشتہ شب سے مضبوط پوزیشن کے ساتھ دشمن کو پسپا کر رہے ہے۔ قابض فوج اپنی ناکامی اور نقصانات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ بندش اور جھوٹے خبروں کا سہارہ لے رہا ہے۔