نصیر آباد میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

109

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچار نصیر آباد کے علاقے نوتال اور بختیار اباد کے درمیانی علاقے میں گشت پر تھے۔ ہائی وے روڈ پر قابض پاکستانی فورسز کے قافلے سے آمنا سامنا ہوا، سرمچاروں اور قابض فورسز کے درمیان ایک کھنٹے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔