موسی خیل: ہیضہ کی وبا نے 8 جانیں لے لیں

35

تیزی سے پھیلنے والی وبا سے اب تک چھ بچوں سمیت 8 افراد جانبحق ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں تیزی سے پھیلنے والی ہیضہ کی وبا کے باعث اب تک چھ بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وبا سے متاثرہ متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ وبا مزید پھیلتی جارہی ہے۔

حکام نے وبا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے، تاہم صحت کی ناکافی سہولیات اور غیر معیاری اسپتالوں کے باعث وبا پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔

واقعات میں اضافے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ مکین حکام اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔