مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے دَروَر مند کے مقام پر قائم ایف سی کیمپ پر بم پھینکے اور فائرنگ کی۔
دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، جبکہ پاکستانی فورسز کی مدد کے لئے بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئی ہے۔
زرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات ہیں، جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح گروپس متحرک ہیں جو پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔



















































