قلات: چھ مہینے بعد بھی سید انس شاہ بازیاب نہ ہوسکا، اہلخانہ کو تشویش

20

بلوچستان کے علاقے قلات سے نوجوان سید انس شاہ کے جبری گمشدگی کو چھ مہینے مکمل ہوگئے تاحال ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ نوجوان کے جبری گمشدگی سے ان کے اہلخانہ کے تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

قلات کے رہائشی سید انس شاہ، جن کو کوئٹہ سے قلات اپنے گھر جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے 13 جون کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سید انس شاہ کو آج پورے چھ ماہ مکمل ہونے کے باوجود بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ انس شاہ چھوٹے عمر کے ایک عام سے طالب علم تھے اور سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ان کا قصور صرف بلوچ ہونا تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انس کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کا گناہ اور بے گنائی کا سب کو علم ہو، وگرنہ جبری لاپتہ کرکے انس سمیت انکے اہل خانہ کو پریشان کرکے تشویش میں ڈالنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انس کو جلد منظر عام پر لاکر رہا نہیں کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج اور پریس کانفرنس کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اور سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے۔