بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے 30 دسمبر کی رات کو صحبت پور کے علاقے بس سرکٹ کے مقام بلوچستان و سندھ کے سرحد پر رینجرز کے کیمپ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا، اس حملے میں قابض پاکستانی رینجرز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا
انہوں نے کہا کہ دریں اثناء گزشتہ شب سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ہائی وے روڈ پر پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچا
بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔













































