آج بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی سرمچاروں نے سبی شہر ہرنائی پھٹک پر قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ دوسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس دھماکے کی نتیجے میں قابض فوج کے 5 فوجی ہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔














































