بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز نے باغات کو بلڈوز کرکے انہیں تباہ کردیا ۔
مقامی افراد کے مطابق دشت کے علاقے جلب گندان میں باغات کو پاکستانی فوج نے بلڈوز کرکے کئی باغات اور تیار فضلوں کو تباہ کیا ہے ۔ جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔
فورسز حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم ماضی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے باغات و جنگلات نذر آتش کرنے واقعات سامنے آچکے ہیں۔



















































