خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

148

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال سے ایک شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نوید ولد رمضان قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تیرہ دسمبر کو نال سے حراست میں لیا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نوید قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔