خضدار: ایک شخص کی لاش برآمد

101

خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں مدرسے کے قریب ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت شکیل احمد ولد بشیر احمد ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی معائنے میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کو قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

لاش مدرسے کے قریب ایک ویران جگہ سے برآمد ہوئی، جہاں خون کے نشانات بھی پائے گئے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔