بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس نے آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کے مطابق صوبے کے سرکاری ملازمین حکومت کی بے حسی اور نااہلی کے باعث احتجاج کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
گرینڈ الائنس میں شامل ملازمین کی تنظیمیں آج پیر کے روز قلم چھوڑ ہڑتال کریں گی، جبکہ 30 اور 31 دسمبر کو صوبے کے تمام سرکاری اداروں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ایمرجنسی شعبے حسب معمول کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل ملازمین تنظیمیں ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔



















































