حب چوکی: پاکستانی فورسز نے بی وائی سی کارکن ماہ زیب بلوچ کے والد کو جبری لاپتہ کردیا

156

حب سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے پروفیسر شفیق زہری کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شفیق زہری، جو 2018 سے جبری لاپتہ بلوچ کارکن راشد حسین بلوچ کے بڑے بھائی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ زیب بلوچ کے والد ہیں، کو آج دوپہر حب چوکی میں انکے سینٹر سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے کام پر وہاں موجود تھے۔

شفیق زہری زہری کالج میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں، اور وہ 2013 میں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

شفیق زہری کے بھائی راشد حسین کو سات سال قبل متحدہ عرب امارات سے جبری حراست کے بعد پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ منظرِ عام پر نہیں آ سکے ہیں۔