پاکستانی فورسز نے جیونی سے متعدد افراد کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقوں صادق بازار، کلدان، گپت اور گردنواح میں فوجی آپریشن اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سات سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
حراست میں لئے جانے کے بعد تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں سے تین افراد کی شناخت طفیل، جمشید، زوہیب، کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ اس دوران کنٹانی سے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی کے روز خضدار کے علاقے گریشہ میں فوجی آپریشن کے دوران 7 نوجوان جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں، جبکہ خضدار کے علاقے اورناچ میں بھی فوجی آپریشن کے اطلاعات ہیں۔


















































