بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے جیونی اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کی سپلائی اور مواصلاتی نظام کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناکر اسے سنگین نقصانات سے دوچار کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ گزشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں دو بیست و پنجا کے مقام پر قابض فوج کیلئے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے کلاتک میں ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ اس ٹاور پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوسی کیمرے نصب کیے گئے تھے، جو علاقے کی نگرانی کیلئے استعمال کیے جا رہے تھے۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔















































