جھل مگسی، کچھی: پولیس کے تین چوکیوں پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکاروں سے اسلحہ ضبط کرلیا

176

بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور کچھی میں پولیس کے تین چوکیوں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے کچھی کے علاقے کوناڑو اور گاجان میں لیویز چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا اور موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیے ۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران جھل مگسی کے علاقے کوٹڑو میں بھی مسلح افراد نے پولیس تھانہ پر حملہ کیا پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور بھاری ہتھیاروں کی آواز بھی سنی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔