جبری لاپتہ صدام محراب کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس، صدام کی بازیابی کا مطالبہ

33

تربت شاپک کے رہائشی صدام ولد محراب کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام ولد محراب کو 22 جولائی 2025 سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق صدام پیشے کے لحاظ سے گیراج مکینک اور محنت کش مزدور ہیں، جن کا کسی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدام کی جبری گمشدگی کے بعد وہ متعدد بار ڈپٹی کمشنر کیچ اور متعلقہ حکام سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صدام ولد محراب کو فوری طور پر بازیاب کر کے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔