تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ آبسر کے علاقے ریسرچ فارم میں پیش آیا جہاں مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک پر موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رحمدل ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے جو آبسر کے علاقے ڈاکی بازار کا رہائشی تھا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔



















































