تربت: مواصلاتی ٹاور دھماکے سے تباہ

0
فائل فوٹو:

مواصلاتی ٹاور کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت، کلاتک میں مسلح افراد نے زونگ موبائل کمیونیکشن کی ایک ٹاور کو بارودی خیز مواد سے نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔

دھماکے سے ٹاور زمین بوس ہوگئی اور مشنری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جگہ کو سیل کردیا ہے۔