تربت: لیکچرار و ادیب بالاچ بالی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

10

تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار اور ادیب بالاچ بالی کو گزشتہ شام پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے کے بعد سے ان کا بالاچ بالی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

بالاچ بالی کے اہلخانہ کے مطابق وہ یونیورسٹی میں اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ تربت کے علاقے صَلالہ بازار کے قریب پاکستانی فورسز نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تربت کے مختلف پولیس اسٹیشنز، لیویز مراکز اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، تاہم بالاچ بالی کی موجودگی یا ان پر عائد کسی الزام کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

خاندان کے مطابق بالاچ بالی ایک سنجیدہ مزاج اور پروفیشنل استاد ہیں جو طویل عرصے سے صرف تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔