تربت: بالاچ بالی بازیاب، مزید ایک طالب علم جبری لاپتہ

106

تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ بالی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد جمعہ کو بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

انہیں بدھ کی شام یونیورسٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے آپسر میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ بالاچ بالی کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت یونیورسٹی کے طلبہ اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں ریلی نکالی تھی، جبکہ کلاسوں کے بائیکاٹ کے ساتھ دو روز سے دھرنا بھی جاری تھا۔

اس کے علاوہ، بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم شہزاد منیر سکنہ کیچ، ہیرونک کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب سبزل روڈ کوئٹہ سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔