بلوچستان سے جبری گمشدگی کا شکار چار افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت گوگدان سے دو ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے تین نوجوان بازیاب ہوگئے ہیں۔
بازیاب ہونے والوں میں شیرجان، یحییٰ ولد وحید احمد جب کہ ایک مہینہ قبل جبری لاپتہ کیے گئے عدن ولد امیر ساکن گورکانی سیچی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر 17 دسمبر کو حب چوکی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنے والے پروفیسر شفیق زہری رات گئے خضدار سے بازیاب ہو گئے۔
شفیق زہری کی بازیابی کی تصدیق انکی بیٹی و بی وائی سی کے ماہ زیب بلوچ نے کردی ہے۔


















































