بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں جاری دھرنا آج نویں روز میں داخل ہو گیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واضح اور جائز مطالبات کے لیے پُرامن اور منظم جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کونسل کے مطابق، آج ایک پُرامن واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ ان کی تحریک پُرامن مزاحمت، اصولوں اور اجتماعی اتحاد پر مبنی ہے۔ طلبہ نے کہا کہ گزشتہ نو دنوں کے دوران ان کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام ان کے مسائل کا فوری نوٹس لیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ان کی تحریک حق کے لیے ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ طلبہ کا اتحاد اور عزم مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے جبری لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی اور بلوچ طلبہ کی پروفائلنگ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا
















































