آواران: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

1

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو بریت میں گزشتہ روز دوپہر ایک بجے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کو اس نوعیت کے حملوں کا سامنا رہتا ہے، جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔