پنجگور: حکام کا چار افراد کو مارنے کا دعوی

118

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران چار افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ مرنے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکام کا دعوی ہے مرنے والوں کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

سول اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے دو کی شناخت ہو چکی ہے، جن کے نام عبدالمطلب ولد عبدالقادر سکنہ عیسی اور حاکم یوسف ولد حاصل خان سکنہ کلگ تسپ بتائے گئے ہیں۔ باقی دو افراد کی شناخت تاحال نامعلوم ہے۔

تاہم اس اطلاعات کی تصدیق یا تردید تاحال تحریک طالبان پاکستان تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔