مستونگ: پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار گرفتار

289

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ گھنٹوں جاری رہنے والے حملے کے دوران فورسز کے ایک اہلکار کو حملہ آور گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

مستونگ کے علاقے دشت، عمر ڈور میں زہری گٹ کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین اس وقت شدید نوعیت کے جھڑپوں کا آغاز ہوا جب فورسز اہلکار پیدل پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دو گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کو حملہ آور زندہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

حملے کے وقت علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔