حب: والد کی جبری گمشدگی، پاکستانی فورسز نے ماہ زیب کو پریس کانفرس سے روک کر پریس کلب کی تالہ بندی کردی

120

بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنما ء اور جبری لاپتہ راشد حسین کی بھتیجی ماہ زیب بلوچ کو والد کی جبری گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس سے روک دیا گیا ۔

ماہ زیب بلوچ کے مطابق لسبیلہ پریس کلب پر تالہ بندی کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے، تاکہ ہمیں میری والد کی جبری گمشدگی کے حوالے پریس کانفرنس سے روکا جائے، اور ہمیں دھمکی دی گئی ہے اگر ہم نے سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تھی تو ہمیں 3MPO کے تحت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جبری لاپتہ بلوچ کارکن راشد حسین بلوچ کے بڑے بھائی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ زیب بلوچ کے والد شفیق بلوچ کو کل دوپہر حب چوکی میں انکے سینٹر سے اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ اپنے کام پر وہاں موجود تھے۔

شفیق زہری زہری کالج میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں، اور وہ 2013 میں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔