جھاؤ، بارکھان، تمپ اور تربت حملوں میں دس فوجی اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

1

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 28 دسمبر کے دوپہر تقریباً ایک بجے جھاؤ، سیڑھ کے مقام پر گھات لگا کر پاکستانی فوجی قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا جب فوج کا ایک پیدل دستہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایک فوجی پک اپ گاڑی ایک ہی مقام پر جمع ہوئے۔ سرمچاروں نے دشمن پر یہ حملہ انتہائی قریب سے کیا جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار موقع پر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔ قافلے کی حفاظت پر مامور بکتر بند گاڑی ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو اُٹھانے کی بجائے اپنے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو میدانِ جنگ میں چھوڑ کر معرکے کے دوران ہی فرار ہو گئی۔
اپنے کرائے کے فوجیوں کا مورال گرنے کے خوف سے قابض فوج نے اپنے ہلاک شدہ اہلکاروں کی خبر کو دبائے رکھا۔ بی ایل ایف اس حملے کی ویڈیو جلد میڈیا میں جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں، 28 دسمبر کی رات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے رکھنی کے قریب سراٹی ٹِک میں قائم ایک فوجی کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران سرمچاروں نے آر پی جی سمیت بھاری ہتھیاروں کا بھرپور استعمال کیا۔ آر پی جی کے گولے فوجی کیمپ کے اندر اپنے اہداف پر گرے جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ اسی روز دوپہر دو بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقہ گومازی میں فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن کے پوسٹ پر اے ون کے متعدد گولے داغے جو کیمپ کے اندر گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ستائیس دسمبر رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قائم پاکستانی نیوی کے کیمپ کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی نیوی کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ، بارکھان، تمپ اور تربت میں ہونے والے حملوں میں پاکستانی فوج کے دس اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض دشمن کے خلاف مسلح حملے جاری رکھے گی۔