گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

126

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے شادی کور سے دو افراد کے جبری گمشدگی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سردل خان ولد شیر خان اور ھاتر ولد میردوست کو گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق رات گئے دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیلکیں ان کے گھر کے باہر رُکیں۔ ان کے مطابق متعدد مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور دونوں کو سردل کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی دوران کھتیوں پہ مزدوری کرنے والے ھاتر کو کھیتوں سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔