کیچ: پکنک منانے والے افراد پہ پاکستانی فورسز کا حملہ،ایک جاں بحق، ایک زخمی

0

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو نوجوان پکنک منانے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسماعیل ولد ابراہیم جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت نعمان ولد حیدر کے نام سے کی گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زخمی شخص اس وقت بھی فورسز کی تحویل میں ہے اور اس کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں می پیش آنے والے ایسے نوعیت کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل بھی چلتن اور بلیدہ کے علاقوں میں اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں پکنک یا سیر و تفریح کی غرض سے جانے والے افراد نشانہ بنے تھے۔