کیچ: پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ

177

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشی ٹیم کو منگل کے روز حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فورسز پر گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی ٹیم پر گھات لگائے حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔