کیچ: فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

210

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق ہوشاپ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نسیم ولد قادر بخش کو کل رات دو بجے پاکستانی فورسز اور ان کے حمایتی مسلح گروہ ڈیتھ کے ارکان نے حراست میں لینے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نسیم کو گزشتہ رات پاکستانی فورسز اور ان کے حمایتی مسلح گروہ نے گھر سے حراست میں لیا، اور اگلی صبح اس کی لاش ویران علاقے سے برآمد ہوئی۔

اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ “نسیم کو حراست کے دوران تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور اس کی لاش پھینک دی گئی۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتلوں کے الزامات کئی برسوں سے جاری ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان میں اکثر ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں افراد کو پاکستانی فورسز حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیتی ہیں اور بعد ازاں ان کی لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

ان تنظیموں کے مطابق “جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل بلوچستان میں انسانی حقوق کے سب سے سنگین مسائل میں سے ایک ہیں۔