کیچ: تین افراد کی لاشیں برآمد

0

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں دو کا تعلق دشت اور ایک کا تعلق تمپ گومازی سے بتایا جاتا ہے۔

تمپ گومازی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمران ولد نادل قومی کی لاش بھی آج گومازی کراس کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

عمران کو دو روز قبل پاکستانی فورسز کے حمایتی مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” نے اس کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عمران شادی کی تیاریاں کر رہا تھا اور اگلے روز اس کی شادی طے تھی۔

دشت سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ابو بکر ولد حاصل سکنہ بلنگور اور طاہر احمد ولد اللہ بخش سکنہ شولی دشت کے ناموں سے ہوئی ہے

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کی ہلاکت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، تاہم اس سلسلے میں سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں، جن پر انسانی حقوق کے کارکن اور مقامی تنظیمیں تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔