کیچ: ایک شخص جبری لاپتہ، ایک بازیاب

3

ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق 16 نومبر کی شب پاکستانی فورسز نے میناز میں حاجی اکبر کے گھر پر چھاپہ مار کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے بیٹے مہران بلوچ کو حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کر دیا۔

عینی شاہدین اور اہلِ خانہ کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکار رات گئے گھر میں داخل ہوئے، گھر کے تمام افراد کو زبردستی ایک کمرے میں بند کیا اور مہران بلوچ کو تشدد کے بعد اپنے ساتھ لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاوہ ازیں، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ جہانزیب بلوچ 52 روز بعد منظرِ عام پر آگئے۔ انہیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے سماعت کے بعد جہانزیب بلوچ کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔