کیچ: اپسار ندی سے لاش برآمد

39

ضلع کیچ کے علاقے مند میں واقع اپسار ندی سے گزشتہ شب ملنے والی لاش کی شناخت اسماعیل ولد نذیر ساکن کہنک کے طور پر کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جلال آباد اور تلمب کے درمیانی مقام پر واقع اپسار ندی میں ایک لاش گزشتہ رات مقامی افراد کو نظر آئی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل کو تقریباً بیس روز قبل بودیگ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ گزشتہ شب اس کی گولیوں سے چھلنی لاش اپسار ندی کے قریب سے برآمد ہوئی۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔