بلوچستان کے ضلع کیچ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تجابان، سنگ آباد اور ملحقہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائیاں خاص طور پر تجابان سنگ آباد کے پہاڑی علاقے میں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صبح سنگ آباد کے پہاڑی علاقوں میں دھماکے کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہے اور فوج صبح سے علاقے کے اندر مختلف مقامات پر موجود ہے۔
علاوہ ازیں آواران سے آمد اطلاع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے جھاؤ کے مختلف مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں تین زوردار دھماکے سنے گئے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق، آج شام جھاؤ بگاڑی زیلگ کے علاقے میں بھی شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
تاہم فوجی آپریشن کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔


















































