کچھی میں پولیس تھانے پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرنے اور قلات میں بوزر گاڑی کو نشانہ بنانے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

189

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 نومبر بروز منگل بوقت دوپہر ایک بجے کچھی کے علاقے کھٹن میں پولیس تھانے کا گھیراؤ کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گرفتار کیا اور تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ و دستاویزات قبضے میں لیکر تھانے کو نذر آتش کردیا جبکہ اہلکاروں کو بعد ازاں چھوڑ دیا۔

ترجمان نے کہا ہے سرمچاروں نے یکم نومبر کو قلات ٹول پلازہ کے قریب مرجان ہوٹل میں ایک بوزر گاڑی کو نشانہ بنا کر جزوی نقصان پہنچایا اور گاڑی کے ڈرائیور آفتاب ولد نثار جو پنجاب کے رہائشی ہے جو حراست میں لیا جو ابھی تک تنظیم کی تحویل میں ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کچھی میں پولیس اسٹیشن پر قبضے، اسلحہ و دستاویزات کو ضبط کرنے اور قلات میں بوزر گاڑی کو نقصان پہنچانے اور ڈرائیور کو حراست میں لینے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔