کچھی: بی ایل ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے – بی آر اے

126

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں سنی کے علاقے میسر شاہوانی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں گھات لگا کر پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں کے اس حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے اور تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ ایک گاڑی کو بلوچ سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لیکر تمام اسلحہ، گولہ بارود, جدید ڈرون سمیت دیگر جنگی سامان اپنے تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج پر یہ حملہ بی ایل ایف کے ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔