کچھی: ایس ایس پی کے قافلے پر فائرنگ

156

پولیس کے مطابق ایس ایس پی کچھی حال ہی میں پولیس تھانہ حاجی شہر میں مسلح افراد کے حملے اور سرکاری ریکارڈ کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تھے۔ نقصان کا معائنہ کرنے کے بعد وہ واپس روانہ ہوئے، واپسی کے دوران سنی اور بھاگ کے درمیان علاقے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک ان کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق دونوں جانب سے تقریباً بیس سے پچیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کچھی اور تمام پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور مسلح افراد کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔