کوئٹہ میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

147

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب سرکاری تعمیراتی کمپنی کے سائٹ کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک کارندہ شدید زخمی اور وہاں موجود کام کرنے والے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔