گذشتہ دنوں کوئٹہ سے جبری لاپتہ ہونے والا سلمان بلوچ اور انکا ایک ساتھی بازیاب ہوگئے۔ تاہم ساحر بلوچ تاحال لاپتہ ہیں ۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے انکی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے مرکزی نائب آرگنائزر سلمان بلوچ اپنے ایک ساتھی دلیپ داس کے ساتھ کچھ دیر پہلے بخیریت گھر واپس آگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اُن تمام افراد اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر ہر ممکن تعاون کیا۔
پارٹی نے کہاکہ اگرچہ ہمیں اپنے دو ساتھیوں کی بازیابی پر خوشی ہے، لیکن ہم جبری گمشدگیوں کے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنے دیگر لاپتہ ساتھیوں، بشمول غنی بلوچ اور ثنا کھتران بلوچ، سمیت تمام غیر قانونی طور پر قید بلوچوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انکے ساتھ جبری لاپتہ ساحر بلوچ تاحال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہیں۔
















































